لاہور(این این آئی)لاہور پولیس نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کینٹ میں پولیس وین کو جلانے کے کیس میں بھی نامزد کردیا۔پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی جسمانی ریمانڈ کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے کیس کی سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ یاسمین راشد کینٹ میں پولیس کی گاڑیاں جانے کے مقدمہ میں نامزد ہے، تفتیش کیلئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔