بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، آئی جی اسلام آباد نے معذرت کر لی

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عدالتی حکم کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے معذرت کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔آئی جی اسلام آباد نے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔اپنے جواب میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا جو تاثر بنا اس پر شرمندہ ہوں اور معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے آفس آرڈر جاری کیا ہے، پولیس افسران کو آرڈر کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر نے کہا کہ سب انسپکٹر حیدر علی، کانسٹیبلز سہیل، فیصل اور وقاص گرفتاری میں شامل تھے، شیریں مزاری کی گرفتاری میں لیڈی کانسٹیبل سندس اور ماروی بھی شامل تھیں۔انہوںنے کہاکہ پولیس کو گرفتاری سے قبل عدالتی حکم امتناع کا علم نہیں تھا، متعلقہ پولیس اہلکاروں کو شوکاز کر کے انضباطی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔جواب میں آئی جی اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ تھانہ کوہسار کے آفیشلز راولپنڈی پولیس کے ساتھ شیریں مزاری کے گھر کے باہر گئے، ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے گرفتاری سے روکنے کے عدالتی حکم سے پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…