پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیز پر دینے کا فیصلہ

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوائی اڈوں کے آپریشنز کی آئوٹ سورسنگ کی نگرانی کیلئے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں پہلے ائیر پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے کے حوالے سے مستقبل کے روڈ میپ کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ائیرپورٹس کی سروس میں بہتری اور عالمی معیارکی سہولیات فراہم ہونگی۔

جنگ اخبار میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق اجلاس میں آئی ایف سی، ٹرانزیکشن ایڈوائزر نے کمیٹی کو تفصیلی پریزنٹیشن دی جس میں ائرپورٹ کی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے اور بہترین بین الاقوامی طریقوں سے مطابقت رکھنے کیلئے پہلے ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کیلئے مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں فیصلے کئے گئے۔علاوہ ازیں کراچی اورلاہورکے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں درپیش عملی دشواریوں کے پیش نظر حکومت نےپہلے مرحلے میں نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خواہش مند عالمی سرمایہ کاروں کولیز پر دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

کراچی اور لاہورایئرپورٹ کی نسبت نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ صاف اورواضح قراردیاگیاہے اس لئے حکومت اس ایئرپورٹ کی جلدازجلدآوٹ سورسنگ کیلئے آگے بڑھنے پر غورکررہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اگست 2023ءمیں اس کی مدت پوری ہونے سے پہلے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کردی جائے مگر تاہم مقررہ مدت میں یہ کام مکمل ہوتانظر نہیں آتا۔

ذرائع نے  بتایاکہ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سےپہلے کچھ عملی ایشوزحل کرنا ہوں گے جیسا کہ پی آئی اے ایئرپورٹس سہولیات کے حوالے سےنادہندہ ہے ۔اگر حکومت پی آئی اے کے پرانے بقایات معاف بھی کردیتی ہے توایئرپورٹس کا انتظام سنبھالنے والی نئی کمپنی کس طرح پی آئی اے کو مفت میں یہ سروسز فراہم کرے گی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…