اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ محسن داوڑ نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی بڑا مجرم کیوں نہ ہو، پاور آف اٹارنی کا حق آپ اس سے نہیں چھین سکتے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن داوڑ نے کہا کہ پاکستانی شہری کو مشن کی جانب سے پاور آف اٹارنی جاری نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں،
ایک شخص کے خیالات کو بنیاد بنا کر اس کے والد کو اس حق سے کیوں محروم رکھا جائے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی امور خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کو قونصل رسائی تک کیلئے قانون سازی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تو کوئی وضاحت نہیں ہے اور نہ کوئی اجتماعی سزا کا کوئی قانون ہے، پاور آف اٹارنی اور اپنا دفاع ان کا حق ہے۔محسن داوڑ نے کہا کہ ان کیمرا سیشن میں وزارت خارجہ نے جو جواب دیا وہ کچھ خاص نہیں تھا، انہوں نے بتایا انہی نے روکا ہے اور ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔