ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف اور آصف زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا اہم پیغام لے کر عون چوہدری دبئی چلے گئے،سابق چیف جسٹس بارے بھی بڑا انکشاف

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری بھی پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد دبئی چلے گئے جہاں وہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کو جہانگیر ترین کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔لندن سے دبئی کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہاکہ جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے۔

انہوں نے کہا کہ اہم شخصیت نے جہانگیر ترین کے خلاف سازش میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔عون چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرقانونی اور غیر اخلاقی بنیادوں پر جہانگیر ترین کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنے اقتدار کی راہ ہموار کی۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے ساتھ ایسا ظلم کیا جیسا نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا۔

رہنما آئی پی پی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب جہانگیر ترین انتخابی سیاست کیلیے اہل ہوگئے ہیں۔عون چوہدری نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں حلفا بتائیں انہوں نے کیا ثاقب نثار کے ساتھ مل کر سازش نہیں کی؟انہوں نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن مسترد کروانے میں ان کا کیا کردار تھا؟انہوں نے کہاکہ شواہد موجود ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد کروانے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہاتھ تھا۔

عون چوہدری نے کہا کہ عملیات اور خوابوں کے نتیجہ میں مجھے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے روکا گیا۔ عملیات کی بنیاد پر جہانگیر ترین کو انتخابی سیاست سے فارغ کروایا گیا۔انہوں نے کہاکہ نتیجہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے ہے، ان کے مشیر اور قریب رہنے والوں نے ٹکٹوں کیلئے پیسے پکڑے۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین تین دن بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گے جبکہ دبئی میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد میں بھی لاہور جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…