ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شہبازگِل جس ایئر پورٹ پر نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے،عدالت کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ شہباز گِل پاکستان میں جس ایئر پورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ جج طاہر عباس سِپرا نے چیئرمین نادرا کو شہباز گِل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔جج نے اپنے حکم میں کہا کہ شہباز گِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے اپنے حکم میں نے کہا کہ شہباز گِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد میں واقع رہائش گاہوں کے باہر انہیں اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہباز گِل کی جائیداد کی رپورٹ 30 دن میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے شہباز گِل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے سمیت دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کر لیں۔اے ایس آئی نے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی۔اے ایس آئی آصف اعوان نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گِل کو وارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کوشش کی، وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کے لیے شہباز گِل جان بوجھ کر امریکا چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…