جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے (ن)لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں، بڑا انکشاف

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)پیپلز پارٹی نے (ن)لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں۔دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے درمیان گزشتہ روز ہوئی ملاقات میں کیا بات ہوئی اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں کیا ہونے والا ہے اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں۔

نجی ٹی وی کے طابق گیلانی خاندان، پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور کچھ دیگر افراد کے حلقوں میں ن لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔ن لیگ کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے، جو میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں ہونیوالی ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا، الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں ان ملاقاتوں میں اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پربھی غور کیا جائے گا، اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے کچھ مزید رہنما میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں دونوں جماعتوں کے درمیان اس پر بھی بات ہو گی کہ استحکامِ پاکستان پارٹی اور ق لیگ کو کتنی سیٹوں پر ایڈجسٹ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…