اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر نرمی کی درخواست کردی

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پرامید ہے۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق ایم ای ایف پی کی منظوری کے فوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی ہے، نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانیکی شرط رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف  منگل کو ایم ای ایف پی پر اپنا رد عمل دیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق اخراجات میں 85 ارب روپے کی کٹوتیاں کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے پنشن میں اصلاحات متعارف کرا ئی ہیں، ایم ای ایف پی کے مطابق ایک لاکھ ڈالر تک بغیر آمدن بتائے ترسیلات کی تجویز واپس لے لی گئیں، تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور درآمدات پر پابندی اٹھا لی گئی ہے اور پیٹرولیم لیوی کو 50 سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…