جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی انتخابات روکنے کے لئے حکم امتناعی کی استدعا مسترد

datetime 26  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات روکنے کے لئے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی سی بی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار گل زادہ وکیل فیصل نقوی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ زونل انتخابات کے بغیر چیئرمین پی سی بی کے انتخابات غیر آئینی اقدام ہے۔

درخواست گزار سمیت کئی ووٹرز کو ووٹر لسٹوں میں شامل ہی نہیں کیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیے بغیر انتخابات کرانا غیر آئینی اقدام ہے، لہٰذا عدالت چیئرمین پی سی بی کے انتخابات فوری طور پر روکنے کا حکم اور اسے کالعدم قرار دے۔عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی سی بی، الیکشن کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر شہزاد رانا نے نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے 27جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔اجلاس دوپہر 2بجے ہو گا، جس میں پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا، اور نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے 10رکنی گورننگ بورڈ کے ممبراناپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…