اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اپنے اب تک کے اخراجات ذاتی خرچ سے ادا کردئیے ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے 14350 ریال ذاتی خرچ سے اکاؤنٹس آفسر کو پاکستان ہاوس میں ادا کردئیے ،دس ہزار ریال رہائش، ٹرانسپورٹ کے مکہ مکرمہ میں 4200 ریال، مدینہ منورہ ٹرانسپورٹ 150 ریال ادا کردئیے ۔وفاقی وزیر طلحہ محمود سرکاری حج سکیم کے تحت حج پر مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، اضافی اخراجات کے پیسے ادا کئے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ میں عام حاجی کی طرح آیا ہوں ، اپنے تمام اخراجات خود آدا کروں گا۔انہوںنے کہاکہ وزارت کا قلمدان سنبھالتے اعلان کیا تھا کے نا خود فری حج کروں گا نا کسی کو کرنے دوں گا۔