پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عبدالاکبر چترالی نے حکومت کے اتحادی ارکان کو ’مفاد پرست‘ قرار دے دیا

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عبدالاکبر چترالی نے حکومت کے اتحادی ارکان کو ’مفاد پرست‘ قرار دے دیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے وفاقی حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان کو مفاد پرست قرار دے دیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی خصوصی بجٹ ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ بجٹ میں شامل اضافی ٹیکسز پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا

آج بجٹ میں مزید دو چیزوں کا اضافہ کیا گیا، پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے ایک رکن مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوا تمام حکومتی و اپوزیشن ارکان نے فنانس بل میں سود شامل ہونے کی وجہ سے اس پر اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے لینے کی مخالفت کردی ۔ اتوار کو اجلاس کے دور ان جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو اسلامی پیمانے پر پانچنے کے لئے بھیجنے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ فنانس بل سودی نظام پر مبنی ہے حکومت اسے منظور کرکے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کے خلاف جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی شرعی عدالت سود کے خاتمے کا فیصلہ دے چکی ہے ،وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے حکومت سود کے حق میں دائر دودرخواستیں بھی سپریم کورٹ سے واپس لے چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اب فنانس بل میں سود شامل ہے اس لئے اگر اس پر اسلامی نظر یاتی کونسل کی رائے نہیں لی جاتی تو یہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگی ۔سپیکر نے فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو رائے کیلئے بھیجنے کے لئے ووٹنگ کرادی ۔سود کی مخالفت کرنے والی حکومتی اتحادی جے یو آئی نے بھی فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی مخالفت کردی

حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی مخالفت کی ۔جماعت اسلامی کے واحد رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کے حق میں ووٹ دیا ۔قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے فنانس بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجنے کی تحریک کی مخالفت کردی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…