منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے میئر کراچی کے الیکشن میں غیرحاضر مزید 6 نمائندے پارٹی سے نکال دیے

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی نے میئر انتخاب میں حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے پرمزید 6 یو سی چیئرمینز کو پارٹی سے نکال دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے گیارہ رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر مزید چھ چیئرمینوں کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

چھ چیئرمینوں میں صدر ٹائون یو سی 6 سے محمد علی رضا، عمران پاروانی، کورنگی سے سلمان خان، کیماڑی سے عبدالمعید، اورنگی ٹائون سے ملک اختر اور فرنٹیئر کالونی سے محمد ادریس شامل ہیں۔برطرف 6 ارکان سمیت پی ٹی آئی کے 32 یو سی چیئرمین میئر کے انتخاب میں غیر حاضر تھے، تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس قبل 11 چیئرمینوں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، بقیہ اراکین جن کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، انکوائری کمیٹی ان کی چھان بین کر کے سفارشات پارٹی صدر کو بھجوائے گی۔میئر کراچی کے انتخاب میں منحرف گیارہ اراکین کی بنیادی رکنیت باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…