منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے، ن لیگ کا اعلان

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کو انتخابات میں دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے، ملکی مسائل کا حل کسی واحد سیاسی جماعت کے پاس نہیں۔احسن اقبال نے ایم این اے وجیہہ اکرم کے والد کی رسم چہلم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر

نومبر میں نئے انتخابات ہوں گے۔اْنہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، انہیں 2017ء میں سازش سے نااہل کیا گیا، سازشی کردار بھی ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے وڑن نے پاکستان کو ترقی دی۔اْنہوں نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے معیشت پر لگائے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ آج ہمیں آئی ایم ایف پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، سابق حکومت کے 4 برس کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلے 5 سے 10 سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہوگی، انتخابات کے بعد وسیع البنیاد معاشی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ 75 سال سے جاری پالیسی نتائج نہ دے سکی، اصلاحات کرنا ہوں گی، قومی اصلاحاتی پروگرام سے ہر شعبے میں اصلاحات لانی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے انرجی سیکٹر کے لاسز کو ختم کرنا ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…