پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد

datetime 25  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں گرفتار سابق وفاقی وزیر مملکت و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

فاضل عدالت نے ملک عامر ڈوگر کو دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ انہوں نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کردیا۔پولیس تھانہ جلیل آباد کے مطابق ملک عامر ڈوگر پر پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کا مقدمہ درج ہے جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔ مقدمے کے چالان کو مکمل کرکے جمع کرادیا گیا ۔ملک عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ اولڈ کوتوالی، تھانہ جلیل آباد ، تھانہ ممتاز آباد اور خانیوال میں مقدمات درج ہیں۔ملتان پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ملک عامر ڈوگر کو 12 مئی کو گرفتار کیا تھا ، ملک عامر ڈوگر عدالت عالیہ میں 16 ایم پی او نظر بندی کے خلاف ضمانت کے لیے آئے تھے، تاہم عدالتی وقت ختم ہونے پر حفاظتی ضمانت نہیں لی گئی۔پولیس نے ہائی کورٹ کے اندر جاکر ملک عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم بارعہدیداران نے پولیس کو بار کے اندر داخل ہونے سے روک دیا تھا، اور پولیس ہائیکورٹ کے باہر 6 گھنٹے تک ملک عامر کا انتظار کرتی رہی، اور 6 گھنٹے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو گرفتار کرلیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…