لاہور(این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شالیمار میں موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے 2شہری زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے دونوں ڈولفن اہلکاروں کو معطل کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔
بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقہ میں ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل نا روکنے پر فائرنگ کر دی۔ جس سے 2شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے سروسزہسپتال میں زخمی شہریوں کی عیادت بھی کی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹرز وقوعہ کی انکوائری کررہے ہیں، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وقوعہ کے حو الہ سے جدید ٹیکنالوجی،سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لی جائے گی۔