منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

یونان کشتی حادثہ، رشتہ داروں کیلئے ہاٹ لائن قائم

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(این این آئی)بحیرہ روم میں یونان کے قریب کشتی حادثے کے بعد حکام نے رشتہ داروں کے لیے ہاٹ لائن قائم کردی ہے۔گزشتہ ہفتے بدھ کے روز تارکین وطن سے بھری ایک کشتی، جو لیبیا سے اٹلی جا رہی تھی، یونانی ساحل سے 47 ناٹیکل میل دور ڈوب گئی۔حادثے میں اب تک 104 افراد کو بچایا جاسکا ہے،80 سے زائد لاشیں نکال لی گئیں۔  زندہ بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق، جہاز میں 750 افراد سوار تھے۔ان افراد میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں جنہیں پناہ گزین کارڈ جاری کیا جاچکا ہے۔

بچا کی کوششیں 23 جون تک بھی جاری تھیں، تاہم کشتی ڈوبنے کے ایک ہفتے سے زیادہ گزرنے کے بعد اب زندہ بچنے والوں کی تلاش کی امید دم توڑ گئی ہے۔کشتی حادثے کے متاثرین کی شناخت کے لیے یونان کی وزارت برائے ہجرت و پناہ میں ایک کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔لواحقین 00302131386000 پر فون کے ذریعے یا [email protected] پر ای میل کے ذریعےHellenic Disaster Victim Identification Teamسے رابطہ کر سکتے ہیں۔کال سینٹر سے انگریزی، عربی، پشتو اور اردو میں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…