منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ن لیگ،پی پی اختلافات کا خاتمہ ،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اگلا الیکشن لڑنے کی راہ ہموار

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہبازشریف کے حق میں تقریر کو پی پی،ن لیگ میں اختلافات کا مکمل خاتمہ قراردیا جارہا ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگلا الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہوگئی ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن بھی نوازشریف کی فوری وطن واپسی کے حامی ہیں ۔

جنگ اخبار میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بھر پور تقریر کی جنہوں نے محض چند روز قبل سوات میں وفاقی بجٹ کی حمایت کے لئے شرائط عائد کی تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی سوات والی تقریر کے فوری بعدمولانا فضل الرحمٰن نے نوازشریف اور زرداری سے رابطہ کر کے معاملات کو فوری حل کرنے کی تجویز دی،جس پر میاں نوازشریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے اور مطالبات ماننے کی ہدایت کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے زرداری سے بھی رابطہ کیا اور انہیں پی پی کے مطالبات فوری طور پر پورے کرنے کا یقین دلایا جس کے جواب میں زرداری نے کہا کہ میاں صاحب! آپ پیپلز پارٹی کے مطالبات پورے کروائیں بلاول قومی اسمبلی میں ایسی تقریر کرے گا جو پی پی،ن لیگ کے اتحادکو اس قدر مضبوط بنا دے گاکہ اس سے حکمران اتحاد مزید مضبوط ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…