پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کشتی ڈوبنے و ہلاکتوں کیس کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے و ہلاکتوں کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ اسمگلنگ میں ملوث اسمگلرز کے تانے بانے پاکستان سے لیکر لیبیا اور اٹلی میں مقیم نیٹ ورک تک جانکلے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والا سعید عرف سعید سنیارا لیبیا اور اٹلی میں مقیم دو بیٹوں کی ملی بھگت سے انسانی اسمگلنگ کا چھ رکنی نیٹ ورک چلاتا رہا۔ایف آئی اے نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد بیرون ممالک سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کرکے مرکزی ملزم سعید عرف سنیارا و گروہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت بھی کارروائی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کشتی حادثے کے ضمن میں ایف آئی اے کی جانب سے اب تک ہونے والی تحقیقات و پیش رفت پر مبنی مفصل رپورٹ کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والا سعیدعرف سعید سنیارا نامی انسانی اسمگلرلیبیا اور اٹلی میں مقیم دو بیٹوں کے ساتھ مل کر چھ رکنی انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے میں ملوث ہے۔سعید عرف سعید سنیارا کے چھ رکنی گروہ میں اسکا لیبیا میں مقیم بیٹا حمزہ سنیارا، اٹلی میں مقیم بیٹا بلال سنیارا، اٹلی میں مقیم گجرات سے تعلق رکھنے والا آفاق صفدر، لیبیا میں مقیم گجرات سے تعلق رکھنے والا کاشف سنیارا، لیبیا میں مقیم گجرات سے تعلق رکھنے والا فرحان علی شامل ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ گروہ کے گینگ لیڈر سعید عرف سید سنیارا کے خلاف 12 مختلف مقدمات درج ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیا لیبیا کشتی حادثے کیبعد ایف آئی اے گجرات سرکل نے فروری میں لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے جس میں 14 پاکستانی لیبیا سے اٹلی جانے کے دوران بارڈر کراس کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین سے حاصل ہونے والی معلومات اور تحقیقات کے بعد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کیا جو اب جوڈیشل کسٹڈی میں ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…