ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

امریکی صدر کے سامنے مودی سے مسلمانوں کے حقوق کا سوال پوچھ لیا گیا

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر کے سامنے مودی سے مسلمانوں کے حقوق کا سوال پوچھ لیا گیا

واشنگٹن(این این آئی)دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے سامنے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے صحافی نے مسلمانوں کے حقوق کا سوال پوچھ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں دونوں ممالک کے سربراہان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران امریکی صحافی نے نریندر مودی سے پوچھا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرے گا؟اس سوال کو سن کر بھارتی وزیراعظم نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد جواب دیا۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کی باتوں پر حیران ہوں، ہم جمہوریت ہیں، جمہوریت ہماری روح اور ہمارے خون کا حصہ ہے۔

ہم جمہوریت میں رہتے اور سانس لیتے ہیں اور یہ ہمارے آئین میں ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ اگر انسانی اقدار اور انسانی حقوق نہیں ہیں تو جمہوریت نہیں ہے،

جب ہم جمہوریت میں رہتے ہیں تو امتیازی سلوک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مذہب، ذات اور عمر سے قطع نظر سب کو سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…