ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عید الاضحی پر شدید بارشوں کا امکان

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 25 سے 30 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشیں ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواو?ں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

جس کے باعث 24 (رات) سے30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے 29جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ڑوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی ا?ئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال،پاکپتن، اوکاڑہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ سکھر اور جیکب آباد میں 27 / 28 جون میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔بارش کے باعث گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

موسلا دھار بارش سے 27 جون کو ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مسافروں اور سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی معاملات ترتیب دیں۔آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر جیسے کے بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…