منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آبدوز حادثے میں جاں بحق شہزاد ہ داؤد کتنے ملین امریکی ڈالرز کے اثاثوں کے مالک تھے؟ جانئے

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بحراوقیانوس میں دنیا کی امیرترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے لے جانے والی بدقسمت آبدوزٹائٹن میں مجموعی طور پر 5 سیاح تھے جن میں معروف پاکستانی تاجر شہزادہ داود اور ان کے بیٹے سلیمان داود بھی شامل تھے،کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے5 سیاحوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔تاجرشہزادہ داد کا شمارپاکستان کی امیرترین شخصیات میں ہوتا ہے۔

وہ اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین بھی تھے۔ کراچی میں واقع یہ کمپنی متعدد شعبوں میں کام کرتی ہے جس میں کھاد، خوراک اور توانائی کی پیداوار ہے۔48 سالہ شہزادہ داد نے بکنگھم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے ایل ایل بی کیا۔ انہوں نے عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں فلاڈیلفیا یونیورسٹی سے تعلیم بھی حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق،پاکستانی تاجرشہزادہ داد کی کل دولت اس وقت 136.73 ملین امریکی ڈالر ہے۔رپورٹس کے مطابق سلیمان داؤد شہزادہ داؤد کا اکلوتا بیٹا تھا جن کی عمر صرف 19 سال تھی،سلیمان داؤد مختلف سائنس فکشن کا پرستار اور والی بال کی وجہ سے مشہورتھے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ دونوں باپ بیٹا ایڈونچر کے بہت شوقین تھے۔شہزادہ داؤد کی اہلیہ کا نام کرسٹینا اور بیٹی کا نام علینا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…