جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

گرمی کے ستائے عوام تیاری پکڑ لیں ، ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ؟محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

datetime 23  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اسی طرح ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گردو نواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی 49، نورپورتھل 47، اٹک، ڈی آئی خان اورسبی میں46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…