جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

آئی ایم ایف فیصلے کا کائونٹ ڈائون شروع ، 7دن میں آریا پار ہوگا ‘ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے فیصلے کا کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ، 7دن میں آرہوگا یا پار ، پتہ چل جائے گا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کا زور تقریروں اور تصویروں پر ہے، معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے اور مزید سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے ،

حقیقی حکومت عوام کے دلوں میں کی جاتی ہے، بیساکھیوں کے سہارے سیاست کرنے والے بالآخر سیاسی موت مرتے ہیں۔مرحلہ وار ٹوئیٹس میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ اصولوں اورعوام کی خدمت کے لیے جینے مرنے اور اپنے خاندان کے لئے کام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے، بلاول اپنی باری کے خواب دیکھ رہا ہے، خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان بحرانوں سے بھی نکلے گا اور ان منی لانڈروں سے بھی چھٹکاراحاصل کریگا، خدا کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں۔سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں شفاف ہوں گے کہ نہیں یہ عوام کے لیے سوالیہ نشان ہے، لیکن پاکستان کی زندگی سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے اور سیاسی استحکام صاف شفاف الیکشن سے ہی مل سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ لوٹی ہوئی دولت نہ بیرون ملک جائیدادیں کام آئیں گی، عوام کی آہیں ،صدائیں ،آہ بقا،سسکیاں،بددعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی، باشعور عوام وقت آنے پر ایسا شعوری فیصلہ دیں گے کہ کرپٹ مافیا کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید نے وزیرخزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 200روپے کا ڈالر کرنے والا حواس باختہ ہوچکا ہے، کبھی آئی ایم ایف کو للکارتا ہے کبھی سفیروں کیپاں پڑتا ہے، کبھی صحافیوں پر حملہ کرتا ہے، اتفاق فانڈری کا منشی رشتے دار تو بن سکتا ہے، اکانومی تباہ کرسکتا ہے لیکن اکانومسٹ نہیں بن سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…