منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

لاپتا آبدوز ٹائٹن میں موجود پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد کون ہیں؟

datetime 23  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بحراوقیانوس میں دنیا کی امیرترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے لے جانے والی بدقسمت آبدوزٹائٹن میں مجموعی طور پر 5 سیاح تھے جن میں معروف پاکستانی تاجر شہزادہ داود اور ان کے بیٹے سلیمان داود بھی شامل تھے،

کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے5 سیاحوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔تاجرشہزادہ داد کا شمارپاکستان کی امیرترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین بھی تھے۔ کراچی میں واقع یہ کمپنی متعدد شعبوں میں کام کرتی ہے جس میں کھاد، خوراک اور توانائی کی پیداوار ہے۔48 سالہ شہزادہ داد نے بکنگھم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے ایل ایل بی کیا۔ انہوں نے عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹنگ میں فلاڈیلفیا یونیورسٹی سے تعلیم بھی حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق،پاکستانی تاجرشہزادہ داد کی کل دولت اس وقت 136.73 ملین امریکی ڈالر ہے۔رپورٹس کے مطابق سلیمان داؤد شہزادہ داؤد کا اکلوتا بیٹا تھا جن کی عمر صرف 19 سال تھی ،سلیمان داؤد مختلف سائنس فکشن کا پرستار اور والی بال کی وجہ سے مشہورتھے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ دونوں باپ بیٹا ایڈونچر کے بہت شوقین تھے۔شہزادہ داؤد کی اہلیہ کا نام کرسٹینا اور بیٹی کا نام علینا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…