جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

9مئی کے واقعات نے قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی افسردہ کیا، ہمایوں اختر خان کا تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کرآج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق ہے۔ شہید اخترعبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا، قوم نے ہمیشہ پاک افواج کابہت احترام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات نے ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا، ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی اولاد ہونے کے ناطے پرتشدد واقعات میرے لیے شدید باعث رنج تھا، میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، لہٰذا میں پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…