منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

شدید گرمی میں عوام کے لئے اچھی خبر، مسلسل 6 دن تک بارشیں، پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا،اسلام آباد، مری گلیات سمیت ملک بھرمیں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، عوام ان 3دنوں میں پانی سمیت مشروبات استعمال کریں، اورغیر ضروری گھر سے باہر مت نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25جون سے گرمی کی لہر میں کمی ہوگی اور مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ، لورا لئی، ژوب اور بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران آزاد کشمیرمیں بھی چند مقامات بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 25سے 30جون تک پنجاب کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور اس دوران اسلام آباد اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27اور 28جون کو سکھر اور جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے، اور بارش کے بعد گرمی کی موجودہ لہر میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کچے مکانات اور سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، لہٰذا شہری احتیاط برتیں، اور بجلی کے پول اور کچے مکانات اور دیواروں سے دور رہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…