ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے اہم ملزم کی نشاندہی کر لی

22  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے انسانی اسمگلنگ کا غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے اہم ملزم کی نشاندہی کر لی۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم پنجاب کے علاقے منڈی بہاالدین سے لوگوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجتا ہے، ملزم نے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے لیے 25 لاکھ کا پیکیج متعارف کرایا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم یورپ جانے کے خواہش مند لوگوں کو جعلی دستاویزات تیار کرکے دیتا ہے، باہر جانے کے خواہشمند افراد کو پہلے کراچی لایا جاتا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو پہلے فلائٹ سے قطر لے جایا جاتا ہے اور پھر زمینی راستے کے ذریعے بحرین بھیجا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بیرون ملک جانے کی خواہش میں 14 جون کو یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، کشتی حادثے میں اب تک 83 پاکستانیوں کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک بھیجنے والے انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے اور اب تک مختلف شہروں سے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…