اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی کی چھٹیاں بڑھاتے ہوئے 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک بھرمیں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحی منائی جائے گی، سرکاری ملازمین نے ایک دن قبل 28 جون کو بھی چھٹی دینے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ دور دراز جانے والے افراد کے لئے آبائی گھروں کو پہنچنا مشکل ہو جائے گا اس لئے 28 جون کی بھی چھٹی دی جائے، اس سے قبل وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29، 30 جون اور یکم جولائی کو عید تعطیلات ہونا تھیں۔