میڈرڈ(این این آئی)سہانے خواب لیے یورپ کی جانب جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے باعث ایک بچہ چل بسا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سپین کے قریب الٹ گئی۔ سپین کے کینری جزیرے جاتے ہوئے ڈنکی پر سوار 39 افراد ڈوب گئے، اس دوران ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ہسپانوی میری ٹائم ریسکیو سروس نے بتایا کہ مراکش کی قیادت میں گران کینریا جزیرے کے جنوب مشرق میں تقریبا 88 میل کے فاصلے پر کیے گئے ریسکیو آپریشن کیا گیا، اس دوران 24 افراد کو بچا لیا گیا، تاہم بچے کو نہ بچا سکے۔تارکین وطن پر توجہ مرکوز کرنے والی دو تنظیموں، واکنگ بارڈرز اور الارم فون نے کہا کہ ڈنکی میں 59 افراد سواری کر رہے تھے، اس دوران 24 کو بچا لیا گیا جبکہ 35 لوگ تاحال پتہ ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں