لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنماپرویز خٹک کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دینے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔ نوٹس میں جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔