جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جناح ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک طلب کرلیا

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جناح ہاؤس پر حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے شام 7 بجے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 9مئی کو جلائو گھیرائو کے 2مقدمات میں 7جولائی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے مقدمے میں 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

کوئٹہ میں درج قتل کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔چیئرمین تحریک انصاف اپنے وکیل اشتیاق اے خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت اشتیاق اے خان نے درخواست ضمانت کے حق میں دلائل دیئے جبکہ سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے درخواست کی مخالفت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اشتیاق اے خان نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کوئٹہ نہیں جاسکے، عدالت کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔خیال رہے کہ عبدالرزاق شر کو 6 جون کو کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، مقتول بلوچستان ہائی کورٹ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے لیس نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔قتل کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ 6جون کو کوئٹہ کے شہید جمیل پولیس اسٹیشن میں شر کے بیٹے ایڈووکیٹ سراج احمد کی شکایت پر درج کی گئی تھی۔مقتول وکیل کے بیٹے نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام لگایا گیا کہ ان کے والد کو سابق وزیراعظم کے کہنے پر قتل کیا گیا۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ان کے والد نے پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے کہا تھا کہ وہ اس کیس کی وجہ سے اپنے والد کے قتل میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کے بارے میں پریقین ہیں۔

دریں اثنا لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو جلا گھیرا کے 2مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت 7 جولائی تک منظور کرلی۔عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔واضح رہے کہ تھانہ نصیر آباد پولیس اور ماڈل ٹائون پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں،

نصیر آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کنٹینر جلانے کا مقدمہ جبکہ ماڈل ٹائون پولیس کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے آفس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرا ئو کا مقدمہ درج ہے۔منگل کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے،

عمران خان نے مذکورہ کیسز میں درخواستِ ضمانت دائر کی تھیں۔خیال رہے کہ 9مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہائوس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی میں 1900 مشتعل مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…