کراچی(پی این آئی)دنیا بھر میں رکھے جانیوالے ناموں میں محمد نام سہرفہرست آگیا۔گوبل انڈیکس سروے کے مطابق لفظ محمد دنیا بھر میں رکھے جانے والے ناموں میں 13کروڑ 33 لاکھ 39 ہزار تین سو کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔پہلے مشہور 10 ناموں میں احمد اور علی کا نام بھی شامل ہے۔ گوبل انڈیکس سروے کے مطابق احمد نام 1 کروڑ 49 لاکھ 16 ہزار 4 سو 76 کی ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔گوبل انڈیکس سروے کے مطابق علی دنیا بھر میں رکھے جانے والوں ناموں میں 1کروڑ 47 لاکھ 63 ہزار 7 سو 33 کے ساتھ ٹاپ ٹین کی لسٹ میں موجود ہے۔