اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی گئیں

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرداخلہ رانا ثناللہ نے کہا ہے کہ فتنے کے ذہن میں سول نافرمانی 2014سے تھی، گزشتہ حکومت نے ملک کو معاشی تباہی سے دو چار کیا،(ن) لیگ کو اور موقع ملتا تو تمام شہر سیف سٹی بن چکے ہوتے، پولیس شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، شہدا کے ورثا کے واجبات ادا کر دیئے گئے ،تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ پولیس فورس کی بہتری کیلئے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابرکردی گئی ہیں، پولیس شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، شہدا کے ورثا کے واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں، ان کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ شہدا نے ہمارے محفوظ مستقبل کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی، 9مئی کا معاملہ ذہنوں میں 2014سے تھا، اس دور میں بھی اس فتنے نے تھانوں پر حملے کئے، آئی جی اور افسران کے نام لے لے کر دھمکیاں دیں، فتنے کے ذہن میں سول نافرمانی 2014 سے تھی۔رانا ثناللہ نے کہا کہ (ن) لیگ کو اور موقع ملتا تو تمام شہر سیف سٹی بن چکے ہوتے، لیکن فرح گوگی ڈاکٹرائن میں لوگوں کی تعیناتیاں پیسے لے کر ہوئیں، گزشتہ حکومت نے ملک کو معاشی تباہی سے دو چار کیا، عوامی فلاح کے منصوبوں کو زیر التوا رکھا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قلیل مدت میں زیرالتوا منصوبوں کو مکمل کیا، ملک اور عوام کی تعمیر و ترقی ن لیگ کی حکومت کا خاصہ رہا ہے، سازش کے تحت( ن) لیگ کی حکومت کو ختم کیا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نا اہل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…