بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایدھی فائونڈیشن کا ایئر ایمبولینس بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرنے کا فیصلہ

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایدھی فائونڈیشن اپنے ایئر ایمبولینس کے بیڑے میں مزید 3 جہاز شامل کرے گا جس میں دو امریکی اور ایک روسی جہاز ہوگا۔

پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق ایئر ایمبولینس بیڑے میں 3 جہازوں کا اضافہ کررہے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 5 ہو جائے گی، اس کے علاوہ بیڑے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائونڈیشن کا ایک نیا سینٹر پنجاب میں بھی بنائیں گے، میرا بیٹا سعد بھی تربیت حاصل کر کے پائلٹ بن چکا ہے، 3 نئے جہازوں کے بعد ایدھی فائونڈیشن کے بیڑے میں 5 ایئر یمبولینسز ہو جائیں گی۔فیصل ایدھی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اینٹونوو 2 روس سے لیں گے جو یوکرین کا بنایا ہوا ہے، یہ جہاز آفات میں استعمال ہوتا ہے، اس میں 6 بیڈز لگ سکتے ہیں، اس جہاز کی خاصیت یہ ہے کہ اسے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور کچے علاقوں میں بھی لینڈ کرایا جاسکتا ہے۔ اینٹونوو 2 فصلوں کی کٹائی اور انہیں ٹڈی دل سے بچانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ایوی ایشن فیول مہنگا ہوچکا ہے تاہم اس میں 92 ہائی آکٹین فیول استعمال ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…