بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ناردا میں 14ارب کی کرپشن، ملازمین نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو خط لکھ کر نشاندہی کردی

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)میں اسمارٹ کارڈ،آئرس اور مردم شماری ٹیبلٹس کی خریداری میں 14ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا جس میں نادرا میں کرپشن کا خط پیش کیا۔ناردا ملازمین کا خط چیئرمین پی اے سی، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوا ۔خط میں کہا گیا کہ نادرا اسمارٹ کارڈ، مردم شماری ٹیبلیٹس کی خریداری میں14ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔نور عالم خان نے کہاکہ صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا، دیگرافسران عہدوں پرکام کر رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں وہ بے بس نظرآئے، ملازمین نے خط کے ذریعے کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے کہاکہ کرپشن پرسابق چیئرمین نادرا کا بیان رکارڈ کرلیا گیا ہے اورانکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جارہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…