اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔ایکسپریس کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر اُن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں لطیف کھوسہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بنوانا چاہتے تھے،ہمارا جو حصہ بنتا تھا اسکے مطابق یہ نہیں ہو سکتا تھا جس پر انہوں نے بلیک میلنگ شروع کر دی،ہم نہیں چاہتے تھے کہ سردار لطیف کھوسہ اور انکے صاحبزادے پارٹی کی ریڈ لائن عبور نہ کریں،خرم کھوسہ نے بڑی باتیں کی ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے صوبائی رہنما فیصل میر کیساتھ سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں دیوار شرمندگی کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ کھوسہ صاحب بطور وکیل پیپلز پارٹی میں آئے اور بی بی شہید اور آصف زرداری کے کیس فیس لیکر لڑتے رہے اورحکومت آنے پر اٹارنی جنرل اور گورنر پنجاب اور وزیر اعظم کے مشیر بھی رہے۔اتنی نوازشات کے بعد انہیں یہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی کو بلیک میل کر کے اپنی مرضی نہیں چلا سکتا، باپ بیٹے نے پوری پی ایل ایف ہائی جیک کر رکھی تھی۔قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ کسی کا خون اچھا ہو تو وہ اپنے احسان مندوں کو نہیں بھولتا
اپنے آپ کو سردار کہلوانے والوں کو جانتا ہوں کیسے سردار بنے ہیں،جو گروپ ہم نے 1977میں بنایا تھا جسمیں نامور لوگ شامل رھے۔انہیں حامد خان گروپ سپورٹ کر رھا تھا۔انہوں نے کہا کہ میری زبان سے جو لفظ نکلا وہی ہوا جس پر پیپلز لائرز فورم کی تنظیم نو کی گئی۔نئیر بخآری چاروں صوبوں میں پی ایل ایف کی تنظیم نو کر رھے ہیں۔جس بندے پر احسانات کیے وہ عمران خان کے گھر بیٹھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنیکی سیکرٹری جنرل اور سی ای سی کو سفارش کی ہے۔قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم۔کر کے پارٹی سے فارغ کیا جائے گا بغیر محنت سے عزت ملتی ہے وہ اسے سنبھال نہیں سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ سیاست اپنی اپنی اور الیکشن اپنا اپنا ،پنجاب کی ایک ایک سیٹ پر امیدوار کھڑے کرینگیاتحاد الیکشن جیتنے کے بعد بنا کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ بھاری عہدے اور مراعات لینے کے بعد پارٹی کو دھوکہ دینے والوں کے چہرے دیوار شرمندگی پر لگائیں گے۔
سردار لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے گئے ہیں۔فیصل۔میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت رانا فاروق سعید کی سفارش پر گندے انڈوں کو فارغ کرے,ورکرز کے مطالبے پر یہ دیوار شرمندگی قائم کی ہے۔