اسلام آباد (این این آئی)یونان میں پیش آئے کشتی ڈوبنے کے سانحے میں جاں بحق ہونے والے 12 سے زائد پاکستانیوں کے قانونی طور پر لیبیا جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یونان میں کشتی ڈوبنے کے سانحے اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اب تک 12 سے زائد پاکستانیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شناخت کیے گئے یہ 12 سے زائد پاکستانی قانونی طور پر لیبیا گئے تھے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شناخت کیے گئے ان پاکستانیوں کے پاسپورٹس پر لیبیا کا ویزا لگا ہوا ہے۔