جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور

datetime 20  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسپیشل جج سینٹرل نے حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ۔منگل کو ملزم صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی ۔ دور ان سماعت ملزمہ صندل خٹک کے وکیل مصدق برقی پیش ہوئے۔

وکیل ملزمہ نے کہاکہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیاگیا، حریم شاہہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔ وکیل ملزمہ نے کہاکہ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، خود ریکارڈنگ نہیں کی۔وکیل ملزمہ نے کہاکہ صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا،ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا وڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ وکیل ملزمہ نے کہاکہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں۔ وکیل ملزمہ نے کہاکہ جس نے بھی بنائیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں،صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، تفتیش میں درکار بھی نہیں،صندل خٹک نے موبائل دیدیالیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…