بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ٹکٹ ملا تو پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن لڑوں گا، اسد عمر

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرنے والے اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ٹکٹ دیا تو وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اسد عمر سے صحافی سے سوال کیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ اسد عمر نے جواب دیا کہ اگر ٹکٹ ملا تو ضرور الیکشن لڑیں گے۔قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کا جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار آمنا سامنا ہو گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں اسد عمر نے عمران خان سے ہاتھ ملا کر سلام کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور کرسی سے کھڑے ہو کر جگہ چھوڑی ۔ عمران خان کرسی پہ بیٹھنے کے بجائے روسٹرم پہ چلے گئے۔ عمران خان اور اسد عمر تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ کیس چار جولائی تک ملتوی ہوا تو اسد عمر روانہ ہوگئے جبکہ عمران خان کورٹ میں موجود رہے۔ صحافیوں کے سوال پر جواب دیا اس لیے جارہا ہوں کہ میرا کیس ختم ہوگیا ہے اور میں نے اہلیہ کو ایئرپورٹ چھوڑنا ہے۔معروف صحافی بشیر ثاقب کے مطابق سابق وزیر کے چہرے کے تاثرات بدلے ہوئے لگ رہے تھے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…