جھنگ (این این آئی)جھنگ سے تعلق رکھنے والی ماہا یوسف نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود بائیو کے مطابق ماہا نے انتہائی فاسٹ چارجنگ (ایکس ایف سی)کے دوران لیتھیم آئن بیٹریوں کی ناکامی کا میکانزم سمجھمنے سے متعلق ریسرچ کی ہے۔ماہا نے تصدیق کرتے ہوئے سنکروٹرون پر مبنی مواد کی ایکس رے خصوصیات کی ماہر جوہانا ویکراور یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے فیکلٹی ممبر مائیک ٹونی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس حوالے سے ریسرچ کا مشورہ دیا تھا۔ماہا ن نے خاص طور پر ایکس ایف سی کے دوران گریفائٹ اینوڈز پر لی پلیٹنگ خصوصیات کی تحقیقات کے لئے ہائی ریزولوشن نیوٹرون اور ایکس رے امیجنگ کا استعمال کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اسٹینفورڈ (2017) سے کیمیکل انجینئرنگ میں ایم ایس اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان (2013) سے بی ای کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔اسٹینفورڈ سے پہلے ماہا نے کولمبیا میں ایمیزون کے جنگلات میں ڈرلنگ انجینئر کے طور پر تیل اور گیس رگوں پر کام کیا۔اب تک، وہ سات جرنل آرٹیکلز شائع کروا چکی ہیں۔