اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے اعظم سواتی، علی زیدی اور قاسم سوری کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور حال ہی میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے علی زیدی کو طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے تین اہم رہنماں کو 22 جون کو طلب کیا ہے، اور تینوں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے، غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصورہوگی۔