اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عام آدمی کا گزر بسرمزید مشکل ہوگیا

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (این این آئی)آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عام آدمی کا گزر بسر مشکل ہوگیا۔فلور ملز مالکان کی مبینہ ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں 300روپے تھیلے کا اضافہ ہونے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے جبکہ فلور ملز مالکان کا موقف ہے کہ گندم مہنگی ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بھر میں واقع فلور ملز مالکان نے اچانک آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں اچانک 300روپے تک اضافہ کردیا ہے اسی طرح 10کلو تھیلے کی قیمت میں 150روپے فی تھیلا اضافہ ہونے سے جہاں گاہک پریشان نظر آرہے ہیں وہاں آٹا ڈیلرزکی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے فلور ملز مالکان کی جانب سے 300روپے فی تھیلا قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی گندم کی سندھ سمیت دیگر صوبوں میں اسمگلنگ کے باعث گندم کی قیمتوں میں عدم استحکام آنے کے باعث فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے،فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں 4600روپے فی من گندم خریدنی پڑ رہی ہے جس سے آٹے کی پسائی سمیت دیگر اخراجات میں اضافہ کرنا گزیر ہو چکا ہے،دوسری جانب مارکیٹ میں ملنے والا دس کلو آٹے کا تھیلا 1150سے بڑھ کر1300جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 2300روپے میں ملنے والا تھیلا 2600روپے میں فروخت ہورہا ہے،

جنوبی پنجاب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 100فی صد پرمٹ نہ ملنے کے باعث گندم کی قیمتوں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں واقع فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتیں بڑھا دی ہیں،فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو آئندہ ہفتے میں مزید 100روپے تھیلے اضافے کا امکان ہے،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف،وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…