بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا یونان کشتی حادثے کے شکار افراد کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کشتی سانحے کا شکار افراد کے خاندانوں کی ہر قسم کی بھرپور معاونت کرے گی۔ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ میں ہونے والی اموات بہت بڑا سانحہ ہے

ملک بھر کے عوام اپنے بھائیوں کی دیار غیر میں اموات پر سوگوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں اس سانحہ پر قومی سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے، انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہاکہ درندہ صفت انسانی اسمگلروں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ا?ئی اے) حرکت میں آ چکا ہے، لاہور اور کراچی میں اس سلسلہ میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی ذمے داروں کا تعین اور انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے سفارشات دے گی۔انہوںنے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کا دھندہ کرنے والوں کی عبرتناک سزا کے لیے قانون سازی کی جائے گی، جاں بحق افراد کے لواحقین سے مکمل ہمدردی ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…