جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

موٹروے پولیس کا نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بسوں کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

datetime 19  جون‬‮  2023 |

سرگودھا(این این آئی)قومی شاہراہ موٹر وے پر کلرکہار کے قریب مسافر بس کے حادثہ کی 13 افراد کے جاں بحق اور 32 افراد کے زخمی ہونے کی ابتدائی رپورٹ پر موٹروے پولیس نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بسوں کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا جبکہ حادثہ کی ذمہ دار ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک،اڈا منیجر اور گاڑی ڈرائیور کے خلاف پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

زرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹر وے پر کلر کہار کے قریب نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس کے حادثہ میں 13 انسانی جانوں کے ضیاع اور 32 افراد کے شدید زخمی ہونے پر تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ پر موٹر وے پولیس نے نجی ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بسوں کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ لاہور اسلام آباد چلے والی بسوں کو ٹائم کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ مسافر بسوں اور دیگر گاڑیوں کی اسپیڈ چیکنگ کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کی جائے۔اس سلسلہ میں فوری اقدامات میں ابتدائی طور پر کلرکہار کے آغاز سے قبل بسوں کے گروپ تشکیل دیئے جائیں گے اور لاہور اور اسلام آباد کی طرف سفر کرنے والی ہیوی ٹریفک کا آن لائن ڈیٹا مرتب کیا جائے گا۔اس حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں سیفٹی آلات، ہنگامی اخراج،الیکٹرانک آلات سیفٹی لازمی چیک کی جائے گی۔معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کرکے ٹول پلازہ سے موٹروے سے آوٹ کردیا جائے گا اور بسوں کی فٹنس پاسنگ، روٹ پرمٹ اور ڈرائیور کا لائسنس لازمی چیک کیا جائے گا۔جبکہ تھانہ کلر کہار پولیس نے ٹریفک حادثہ کی ذمہ دار نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالک،اڈا منیجر اور گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ322/337G/279/427/109 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کرتے ہوئے زخمی مسافروں کے بیانات قلمبند کر کے مصروف تفتیش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…