پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہو گی؟
لاہور( این این آئی)ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ( پیر)کوہوگاجس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 19 جون بروز پیر کو بعد از نماز عصر محکمہ موسمیات کراچی کے دفترمیں ہوگا۔جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سیدعبدالخبیرآزادکریں گے۔
کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے
جس کے نتیجے میں عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔سی ڈی پی سی رپورٹ میں کہا گہا تھا کہ چاند کی پیدائش 18جون کی شب9بج کر 37منٹ پر ہوگی،
پاکستان میں 20جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔