الیکشن دھاندلی کے سرپرست اور فائدہ اٹھانے والوں کا ہمیں علم ہے، مولانا فضل الرحمان

18  جون‬‮  2023

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پسماندہ دامان اور خطے کی ترقی کو غیر ملکی ایجنٹوں نے روکے رکھا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ 2018کی الیکشن دھاندلی کے سرپرست بھی ہمیں معلوم ہیں اور فائدہ اٹھانے والے بھی جو آج ٹی وی پر آکر کہتے ہیں کہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے،

ہم نے پاکستان میں 14ملین مارچ اور تاریخی جلسے کئے،ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا،ہم نے ریاست سے شکایت ضرور کی ہے لیکن ریاست کی حدود کو مقدم رکھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا تختہ الٹا اور آپ کی حقیقت آپ کو بتا دی ہے، آپ نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا، مسجد اور قرآن کو جلایا،میں نے پہلے ان کے نام بتا دیئے تھے جو اب اینکر بتا رہے ہیں،اسرائیل کے حامی ادھر چیئرمین پی ٹی آئی کے حمایتی ہیں، سی پیک کے دشمن تمہاری حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت نے جو آواز پہلے دن سے اٹھائی اس کی آج سب حمایت کر رہے ہیں،ڈیرہ کی ترقی کا ہم نے دوبارہ آغاز کر دیا ہے،تین اضلاع کو سی پیک سے ملایا جا رہا ہے جن میں لکی مروت، کرک اور بنوں شامل ہیں، ہماری پوری خطے پر نظر ہے، سی پیک کے ساتھ انڈسٹریاں ہوں گی اور یہ اکانومی حب ہو گا، بنوں میں بھی ایک انڈسٹری بنا رہے ہیں۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہاکہ سی پیک صرف زمینی راستہ نہیں بلکہ ڈیرہ ریجنل کارگو ائیر پورٹ بنائیں گے، میری داڑھی جب کالی تھی تب کہا تھا کہ ڈیرہ کو تجارتی جنکشن بناؤں گا، آج میری داڑھی سفید ہے اور میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، سیلاب نے ہمیں تباہ کیا اوپر سے ہمارے زمینداروں کا پانی بند ہو گیا، واپڈا کو کہتا ہوں کہ لوگوں کو ناجائز بل نہ دیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…