کندھ کوٹ(این این آئی)کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایس ایچ او نے بوتل میں تیزاب پانی سمجھ کر پی لیا۔پولیس کے مطابق بکتر بند میں تیزاب کی بوتل رکھی ہوئی تھی،جو ایس ایچ او پانی کی بوتل سمجھ کر پی گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔