بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جلد ہی پاکستان میں آسمان پر فضائی ٹیکسی اڑتی دیکھی جاسکے گی، کتنے افراد سفر کر سکیں گے اور مزید کیا سہولت حاصل ہو گی؟ جانئے

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اور ترقی لازم و ملزوم ہے، اب پاکستان کے آسمان پر ایئر ٹیکسی چلے گی،کیا آپ نے آسمان پر ٹیکسی اڑتے دیکھی ہے، اگر نہیں تو اب جلد ہی پاکستان میں آسمان پر فضائی ٹیکسی اڑتی دیکھی جاسکے گی اس میں ایمرجنسی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

کیپٹن عاصم نواز اور کیپٹن حمزہ کے مطابق فضائی ٹیکسی سروس میں آن لائن ٹکٹ بک ہوں گے اور چار سے چھ افراد سفر کرسکیں گے۔ سہولت سے مریضوں کے ساتھ کاروباری حضرات اور دیگر افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔ایئر ٹیکسی دس ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرے گی، جدید سہولت نواب شاہ، سکھر، موئنجوداڑو، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے چھوٹے ایئرپورٹس کے لئے ہوگی۔

ایئر ٹیکسی کی تعداد ابتدا میں کچھ کم ہے لیکن جلد ہی انھیں چودہ تک بڑھا دیا جائے گا۔ ایئر ٹیکسی سروس سے عوام کو آسانی کے ساتھ نقل و حمل کا تیز ترین ذریعہ میسر آئے گا۔یاد رہے کہ نجی کمپنی اسکائی ونگز ایک غیرملکی سرمایہ کار کے ساتھ مل کر کراچی میں بھی جدید سہولت کا آغاز کررہی ہے۔ اس حوالے سے معاہدے پردستخط کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…