منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کو رعایتی نرخوں پر تیل نہیں دیا، روس

datetime 18  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)روسی وزیر کی جانب سے پاکستان کو تیل کی خریداری پر کسی قسم کی خصوصی رعایت کو مسترد کئے جانے کے باوجود وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ریفائننگ کے دوران فرنس آئل کی پیداوار میں اضافے کیساتھ ساتھ درآمدات کے زیادہ آپریشنل اخراجات کے باوجود روسی ایندھن پاکستان کے لیے نمایاں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر توانائی کے وزیر نکولائی شولگینوف نے روسی سرکاری میڈیا کو بتایاکہ پاکستان کو تیل کی ترسیل شروع ہو چکی ہے، پاکستان کے لیے کوئی خاص رعایت نہیں ہے اور یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا دوسرے خریداروں کے لیے ہے۔تاہم روسی وزیر نے تصدیق کی کہ روس نے پاکستان کو تیل برآمد کرنا شروع کر دیا ہے اور چینی کرنسی کو بطور ادائیگی قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی لیکن اس خریداری کے معاہدے پر کوئی خصوصی رعایت شامل نہیں ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھاکہ پہلا روسی رعایتی خام تیل کا کارگو کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا اور اتار دیا گیاہے، پاکستان کے وزیر پیٹرولیم نے بعد میں انکشاف کیا تھاکہ پاکستان نے روسی خام تیل کی درآمد کے لیے بین الحکومتی سطح پر یوآن میں ادائیگی کی۔نکولائی شولگینوف سے جب پوچھا گیا کہ کیا پاکستان روس کو چینی کرنسی میں ادائیگی کر رہا ہے تو انہوں نے اس دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بارٹر سپلائی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔روسی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پاکستان کو مائع قدرتی گیس کی برآمد کے لیے قیمتوں پر ابھی تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا،بات چیت طویل مدتی معاہدوں کے بارے میں ہے لیکن اب تک ہم اسپاٹ سپلائی کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اسپاٹ گیس کی قیمتیں اب زیادہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…