پشاور (این این آئی) گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف اتحادی جماعتیں متحرک ہوگئیں، غلام علی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام لگادیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اتحادی جماعتیں گورنر کے خلاف برسر پیکار ہوگئیں،
گورنر پر سرکاری محکموں اور بیوروکریسی میں مداخلت کے علاوہ گورنر ہاؤس کو سیاسی دفتر میں تبدیل کرنے کے الزامات لگادیئے۔دوسری جانب نگراں صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر فیروز جمال نے اتحادیوں کے تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گورنر کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیدیا۔صوبائی اتحادیوں نے وزیراعظم اور مرکزی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔